ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترک فوج نے شام میں مزید فوجی کارروائیوں کا آغاز کر دیا

ترک فوج نے شام میں مزید فوجی کارروائیوں کا آغاز کر دیا

Sun, 04 Sep 2016 15:34:12    S.O. News Service

انقرہ4؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی نے شام کے شمال میں ایک نئے محاز کا آعاز کر دیا ہے۔ ترکی کئی ہفتوں سے شام میں زمینی فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ تازہ ترین کارروائی کیلیس صوبے میں کی جا رہی ہے۔ ترکی بہ یک وقت شدت پسند تنظیم داعش، کرد باغیوں اورشامی صدر بشار الاسد کی فورسز کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ ہفتے صدر اسد کے خلاف برسرپیکارباغیوں نے ترک فوج کی مدد سے جرابلس شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔ ہفتے کے روز ترکی نے باغیوں کے زیر قبضہ ال رائی قصبے میں کارووائی کا آغاز کیا۔


Share: